ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1235 ہوگئی


ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1235 تک جاپہنچی ہے۔
حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1235 ہوگئی ہے۔ سندھ میں کورونا کے 429 ، پنجاب میں 408 ، بلوچستان میں 131 ، خیبر پختونخوا میں 147 ، گلگت بلتستان میں 91، اسلام آباد میں 27 اور آزاد کشمیر سے 2 مریض ہے۔

گوزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ۔ ملک بھر میں اس مرض سے زندگی کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 9 ہے۔ سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ایک ایک جب کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا 3،3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

پنجاب میں آج بھی کورونا کے ابھی تک 3 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 408ہوگئی ہے جب کہ 3 مریضوں کا انتقال ہوچکا ہے

صوبائی محکمہ صحت نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور میں 103، گجرات 22، گوجرانوالہ 8، جہلم 19، راولپنڈی 14، ملتان 5 ، فیصل آباد 3، منڈی بہاوالدین 3، ناروال 2، رحیم یار خان 1، سرگودھا 1، اٹک 1، بہاولنگر 1 اور میانوالی میں 2 کنفرم کیسز ہیں، اس کے علاوہ ملتان میں 19 اور ڈی جی خان میں 207 زائرین میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

Post a comment

0 Comments